بھارت

مودی حکومت بھارتی شہریوں پر غیر ملکیوں کو ترجیح دے رہی ہے،اروند کیجریوال

2024-03-14 17_26_46-Delhi CM Arvind Kejriwal files petition against ED summons in Rouse Avenue Courtنئی دلی: نئی دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بھارتی شہریوں پر غیر ملکیوں خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ہندوئوں کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اروند کیجریوال نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس میں شہریت ترمیمی ایکٹ پر سوال اٹھایاجس کے تحت ہمسایہ ممالک سے ہجرت کرنے والے ہندوئوں کو بھارت کی شہریت کی پیش کش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس پالیسی کے نتیجے میں بھارت میں اقلیتوں کی ممکنہ آمد پر تشویش کا اظہار کیا۔نئی دلی کے وزیراعلیٰ نے اس متنازعہ قانون کے مضمرات کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے بھارت آنے والے مزید ہندوئوں کیلئے روزگار اور رہائش کے حوالے سے ممکنہ چیلنجوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی مقامی شہریوں کے حقوق اور مواقع کی قیمت پر پاکستان، بنگلہ دیش ، افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے ہندوئوں کو بھارت میں آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومتی فنڈز کی تقسیم کے بارے میں بھی خدشہ ظاہر کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button