لداخ

لیہہ”:ایل اے بی “ کا بھارتی صنعت کاروں کو زمینیں فروخت پر اظہار تشویش ، مار چ کا اعلان

LABلیہہ: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) نے کہا ہے کہ تنظیم کا ایک نمائندہ وفد آنے والے دنوں میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب واقع علاقے چانگتھانگ تک پیدل مارچ کرے گا جسکا مقصد یہاں کے کسانوں کو بھارتی صنعت کاروںکو زمینیں فروخت کرنے کے سنگین مضمرات سے آگاہ کرنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لیہہ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ یہ مارچ بہت جلد شروع کیا جائے گا لیکن تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔انہوںنے کہا کہ بیس کے قریب رہنما اس مارچ کا حصہ ہونگے جو گاﺅں گاﺅں جا کر لوگوں کو بھارتی صنعت کاروںکو زمینیں فروخت کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں چالیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل چراگاہیں بھارتی صنعت کاروںکو دی جا رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button