خراج عقیدت

مقررین کاراجہ حیدر خان کو ان کی برسی پرشاندارخراج عقیدت

WhatsApp Image 2024-04-20 at 5.56.38 PM (1) مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ مختلف تقاریب میں مقررین نے راجہ حیدر خان سمیت ان تمام ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے جنہوں نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لئے ڈوگرہ راج کے خلاف اور تقسیم ہند کے بعدکشمیرکاز کے لیے جدوجہد کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق20اپریل 2024کو جموں و کشمیر کے ڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ایک اہم مزاحمتی کردار راجہ محمد حیدر خان کی 58ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ راجہ حیدر خان نے1947میں تقسیم ہند سے قبل مظفرآباد اور گردونواح میں مسلم دشمن مہاراجہ کے خلاف مزاحمتی تحریک کی قیادت کی۔ انہوں نے کشمیر کی جنگ آزادی میں حصہ لیااور مظفرآباداورونچھ کے علاقوں میں جدوجہد آزادی کو منظم کیا اور ڈوگرہ افواج کویہ علاقے چھوڑنے پر مجبور کیا۔راجہ محمد حیدر خان کی 58ویں برسی پر جموں کشمیر پیس اینڈ جسٹس آرگنائزیشن اور دیگر جماعتوں کی جانب سے مظفرآباد میں مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔جموں و کشمیر پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین تنویر الاسلام نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ حیدر خان اور دیگر تمام ہیروز نے ڈوگرہ راج کے خلاف اورتقسیم ہند کے بعد کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ راجہ حیدر خان کشمیریوں کو متحد کرنے کا وژن رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ حیدر خان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے کوششیں کیں اور انہیں مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی فکر لاحق تھی۔مقررین نے کہاکہ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم ان عظیم رہنمائوں کے مشن کو آگے بڑھائیں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں۔WhatsApp Image 2024-04-20 at 5.56.38 PM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button