اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا مصدق عادل کو خراج عقیدت
اسلام آباد: سینئر حریت رہنماءمصدق عادل کی دوسری برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر پر کنوینر محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے تحریک آزادی کشمیر کےلئے مصدق عادل کی گرانقدر اور بے مثال خدمات پر انہیںزبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کےلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مصدق عادل جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف بھر پور جدوجہد کرتے رہے جس کی پاداش میں انہیں بڑے پیمانے پر بھارتی غیض وغضب کا نشانہ بننا پڑا اورانہوںنے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مصدق عادل کے جھوٹے بھائی خورشید احمد کو گرفتار کرکے دوران حراست لاپتہ کیا۔انہوں نے مصدق عادل کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
اس موقع پر مقررین نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک بھارتی طالب علم کی طرف سے توہین آمیز پوسٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گستاخ طالب علم کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مجلس کے مقررین میں غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، امتیاز وانی، میر طاہر مسعود، حسن البنا، شمیم شال،الطاف حسین وانی،محمد حسین خطیب، سید مشتاق۔ ایڈوکیٹ پرویز احمد، ، نثار مرازا، انجینئر محمود، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی ،زاہد اشرف، راجہ خادم حسین، ، جاوید اقبال بٹ، شیخ عبدالماجد، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ، عبدالمجید لون، مشتاق احمد بٹ، ،سید کفایت حسین رضوی، محمد اشرف ڈار، ، داود یوسف زئی،افسر خان، رئیس احمد میر،عمران قاضی، امتیاز بٹ اور دیگر شامل تھے ۔