نئی دلی:اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالدکی درخواست ضمانت پر تمام فریقوں کے دلائل مکمل
نئی دلی:
بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم اوراسٹوڈنٹ لیڈرعمر خالدکی ضمانت کی درخواست پر تمام فریقوں کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر خالد کو فروری2020کو شمال مشرقی دلی میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیاتھا ۔ نئی دلی کی کڑکڑڈوما کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے عمر خالد کو دس دن کے اندر تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا۔مقدمے کی آئندہ سماعت7 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔سماعت کے دوران عمر خالد کی طرف سے وکیل ایڈووکیٹ تردیپ پیس نے دلائل دئے ۔نئی دلی پولیس کے وکیل اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امیت پرساد نے اپنے دلائل 9 اپریل کو مکمل کر لئے تھے ۔