بھارت

مودی حکومت کے دور میں بھار ت میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے ، الجزیرہ

unemployment in indiaنئی دلی: بھارت کے عوام بیروزگاری کے باعث شدید مالی عدم استحکام کا شکار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کی دعویدار مودی حکومت کے دور میں بھار ت میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔مودی حکومت کے دور حکومت میں بھارت میں بیروزگاری اور غربت انتہائی تشویشنا ک حد تک بڑھ گئی ہے ۔الجزیرہ میں انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بھارت کے بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ بیروزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر بھارتی نوجوان غیر روایتی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں۔بھارت میں بے روزگاری کے باعث تقریبا 70فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں ۔بھارتی تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 2014میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں ملازمتوں کا معیار بہت گر چکا ہے۔ بھارت میں 90 فیصد عوام غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہے اور اور رسمی ملازمت کا گراف بہت نیچے آگیا ہے۔بے روزگاری کے خوف سے بھارتی عوام نوکریوں کے حصول کیلئے ہر قسم کا قانونی اور غیر قانونی راستہ اپنانے پر مجبور ہیں۔بھارت میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے باعث انسانی سمگلنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button