مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: لائبریری میں آتشزدگی،لاکھ کے لگ بھگ کتابیں خاکستر

fireسری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک لائبریری میں آتشزدگی کے باعث تقریباً ایک لاکھ کتابیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کئی دہائیاں پرانی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لائبریری خاکستر ہوجانے کی وجہ سے علاقے کے لوگ سخت رنج وغم کا شکار ہیں۔ اس کی تباہی سے مقامی تاریخ اور ادب کو شدید دھچکا لگا ہے ۔
نامور مبلغ اور پرنسپل اسلامک ریسرچ انسٹی مولانا ارشاد حیدری عطاری نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ نایاب کتب ضائع ہونے سے معاشرے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری میں ایک لاکھ کے قریب کتابیں تھیں لیکن وہ ایک صفحہ بھی محفوظ نہیں کر سکے اور تمام کتابیں خاکستر ہو گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں کتابیں ایسی تھیں جو صرف اس لائبریری میں دستیاب تھیں اور ہم ان کتابوں کو ہمیشہ کے لیے کھو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button