مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : مودی حکومت کے ترقی کے دعوے مسترد ، بی جے پی سربراہ کو شرمناک شکست کا سامنا
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ترقی اور عوام کی ز ندگیوں میں بہتری کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلند و بانگ دعووئوں کے باوجودمقبوضہ علاقے میں بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا کو اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسمبلی کے حلقے نوشہرہ کی نشست پر رویندر رینا کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار سریندر کمار چودھری نے 7ہزار819 ووٹوں کی واضح برتری سے ہرایا ۔بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق رویندر رینا کو 27ہزار250ووٹ ملے جبکہ سریندر کمار چودھری نے 35ہزار69ووٹ حاصل کئے ۔کشمیر میں بی جے پی سربراہ کی ذلت آمیز شکست سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیری عوام نے بی جے پی اوراسکے کھوکھلے دعوئوں اور نعروں کو مسترد کر دیا ہے ۔