مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں:بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

arrestسرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے آج (ہفتہ )ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروںنے صہیب اقبال اور طفیل یوسف نامی نوجوانوں کو ضلع میں ملک چک کراسنگ پر ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔گرفتار کیے گئے نوجوان بابا محلہ شوپیاں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button