مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں:بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے آج (ہفتہ )ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروںنے صہیب اقبال اور طفیل یوسف نامی نوجوانوں کو ضلع میں ملک چک کراسنگ پر ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔گرفتار کیے گئے نوجوان بابا محلہ شوپیاں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا