بھارت

بھارت میں سابق فوجیوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث ریٹائرڈ میجر گرفتار

download (3)چندی گڑھ:  بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر امرجیت سنگھ شاہی کو 20 سابق فوجیوں کے ساتھ 6کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جس سے بھارتی فوج میں بدعنوانی کا ایک جال بے نقاب ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مالی جرائم کی ونگ نے امرجیت سنگھ شاہی کو دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری اسکیم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔شاہی موہالی میں قائم ”منی میٹرز فائنانشل ایڈوائزرز”نامی کمپنی کا مالک ہے۔ریٹائرڈکرنل سونیندر سنگھ سمیت کئی فوجی افسران نے شاہی اور اس کے ساتھی لکشمی نارائن شکلا کے خلاف شکایات درج کرائیں اورالزام لگایا کہ ان سے سرمایہ کاری پر اچھے خاصے منافع کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انہیں اپنی رقم بھی واپس نہیں ملی۔پولیس کے مطابق شاہی نے اپنے ساتھی سابق فوجیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اپنے عہدے اور اثر و رسوخ کا غلط استعمال کیا اور انہیں کانپور میں شکلا کی فرم ”منی ملٹی پلائرز ”میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا۔ اس نے سہ فریقی قرض کے معاہدے کرائے اور جعلی اسٹیٹمنٹ دکھاکر اکائونٹ میں تقریبا 62 کروڑ روپے ظاہر کئے ۔امرجیت سنگھ شاہی کی گرفتاری سے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کا وہ جال بے نقاب ہوگیاہے جس نے بھارتی فوج میں گھرکر لیا ہے جہاں خدمت اور تحفظ کرنے والوں نے اپنے ہی ساتھیوں کا استحصال کیا اور ان کے ساتھ فراڈ کیا۔ اس واقعے سے بھارتی فوج کی قیادت کے احتساب اور دیانتداری اور اس طرح کی بدعنوانی کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button