بھارت

چین انسداد دہشتگردی پر دوہرے معیارات کی مخالفت کرتا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

China-Mofaبیجنگ :چین نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشتگردی پر دوہرے معیارات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جنگ کیلئے ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے ان خیالات کا اظہار آج بیجنگ میںپاکستان کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کو بھارتی سرپرستی کے شواہد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان میں شہریوں کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین انسداد دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ،جو دوسروں اور خود کیلئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے اور ہر قسم کی دہشت گردی پر مشترکہ طور پر کاری ضرب لگانے کیلئے تیار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button