مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے 3کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار

سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے تین کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے دھر نے ضلع پلوامہ کے علاقے راج پورہ کے رہائشی عمر رشید ڈار اور نیلورہ لیتر کے رہائشی مصدق غفار لون کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی رہائی کاحکم جاری کیا۔
جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک اور بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی منظور احمد لون پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button