مقبوضہ جموں و کشمیر

ایمنسٹی انٹرنیشنل سے یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

yasin malik - in groupلندن:
لندن میں قائم حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جلد رہائی کی اپیل موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، وہ اس وقت بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
اپیل میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے ۔یاسین ملک کی رہائی سے متعلق اپیل امریکہ میں مقیم جے کے ایل ایف کے قائم مقام چیئرمین اور ڈائریکٹر بورڈ آف سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ یو ایس اے راجہ مظفرنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کوبجھوائی ہے اور انہوں نے میڈیا کو جاری ایک پیغام میں یاسین ملک کی طویل نظربندی پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔راجہ مظفر نے انصاف کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ اور سیاسی قیدیوں کی رہائی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک سرکردہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کے طور پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں انصاف کے فروغ اور ضمیر کے قیدیوں کی رہائی کیلئے کردر ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے مداخلت کرکے ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کے فروغ اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے ۔راجہ مظفر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زوردیا کہ وہ جیل میں یاسین ملک کی حالت زار پر عالمی براری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ اور وسائل استعمال کرے اور ان کی فوری رہائی کے لیے کردار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button