مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں شہداءکے اہلخانہ پر طاقت کے وحشیانہ استعمال، گرفتاری کی مذمت


سرینگر18 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں شہداءکے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاری اور ان پرطاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں کہیں بھی انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والوں کو مارا پیٹا اور گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں انہیں نہ تو شہدا کی لاشیں حوالے کی جاتی ہیں اور نہ ہی قاتلوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت دی جاتی ہے۔عبدالاحد پرہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی پولیس نے سرینگر کی پریس کالونی میں دھرنے پر بیٹھے شہید ڈاکٹر مدثر اور شہید الطاف احمد کے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کے کارکنوں پر رات کے وقت دھاوا بول دیا ، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیا۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button