مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر کے علاقے رام باغ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

body

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کی صبح سرینگر کے علاقے رام باغ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کی صبح سرینگر کے علاقے رام باغ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button