APHC-AJK

برہان کا راستہ ہی آزادی کا راستہ ہے:مقررین تقریب

AJK Burhan

مظفر آباد :شہداء فائونڈیشن جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کے 8ویں یوم شہادت کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقادکیا جس کی صدارت تنظیم کے سربراہ سیف اللہ خالد نے کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔مقررین نے شہید برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہدا ء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی رویے نے ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات یا سفارت کاری میں نہیں بلکہ صرف اور صرف مسلح جدوجہد میں ہے ۔ مقررین نے پاکستان کی حکومت پر زوردیا کہ مسئلہ کشمیر کا ایک مسلمہ فریق ہونے کے ناطے وہ مجاہدین کشمیر کی بھر پور مدد کریں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے بغیر کسی اور طریقے سے اس مسلے کو حل نہیں کرنا چاہتا اس لئے جموں وکشمیر کوصرف اور صرف طاقت کے ذریعے ہی آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ مقررین نے کہاکہ برہان کا راستہ ہی آزادی کا راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر آج بھی اپنے گرم گرم لہو سے تحریک آزادی کی آبیاری کررہے ہیںجس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں کولگام میں 06نوجوانوں کی عظیم شہادت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان قربانیوں کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی۔یہ قربانیاں تقاضا کرتی ہیں کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے جدوجہد نہ صرف جاری رکھی جائے بلکہ اس میں شدت لائی جائے تاکہ شہدا ء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد میں یکسو ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی بھرپور مدد کی جائے۔تقریب کے اختتام پر حال ہی میں ضلع کولگام میں جام شہادت نوش کرنے والے چھ نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،نائب امیر جماعت اسلامی ایڈوکیٹ شیخ عقیل الرحمن ،حریت رہنما زاہد صفی ،پاسبان حریت کے سربراہ عزیر غزالی ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما شوکت جاوید میر، شمشیر خان ،مشتاق الاسلام اور عامر جمیل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button