آزاد کشمیر

شہید برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کوٹلی ،اٹھمقام میں ریلیاں

kotli

کوٹلی,اٹھمقام : معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی اوران کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج آزاد جموں و کشمیرکے علاقے گلپور کوٹلی میں جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”مشن شہدائے جموں وکشمیر” کے زیر عنوان ریلی کی قیادت پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران، مہاجرین اتحاد فور م کے سرپرست اعلیٰ سردار حاجی عارف اوردیگر رہنمائوں نے کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج کے دن شہید برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ جب تک مقبوضہ جموں کشمیر بھارت سے آزاد نہیں ہو جاتا، ہم اپنے عظیم شہدائے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ریلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی اور کشمیر کی آزادی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جدوجہدآزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں اور بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔ ریلی سے دیگر لوگوں کے علاوہ خواجہ ایاز، راجہ آفتاب عارف، حکیم محمد حفیظ،اعجاز میر، راجہ فہیم، ڈاکٹر مزمل زیدی اورسعد بشیرنے بھی خطاب کیا۔

WhatsApp Image 2024-07-08 at 2.13.18 PMدریں اثناء شہید برہان وانی اورانکے ساتھیوں کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے ینگ مینز لیگ کے زیر اہتمام وادی نیلم کے علاقے اٹھمقام میں بھی ایک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء نے شہید برہان وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے اوروہ آزادی اورشہداء کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔ WhatsApp Image 2024-07-08 at 3.00.06 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button