مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کا بھارتی فوج سے سرینگر کا چھتہ بل گرائونڈ خالی کرنے کا مطالبہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سرینگر کا چھتہ بل گرائونڈ خالی کر کے اسے مقامی نوجوانوں کے حوالے کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے چھتہ بل کے علاقے تبل گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ان کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں کے گرائونڈ خالی کر دے۔انہوں نے بھارتی فوج کے کور کمانڈر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لیے میدانوں کی کمی سے نہ صرف ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے بلکہ انہیں منشیات کے استعمال اور ڈپریشن کی طرف لے جاتی ہیں۔سالہا سال سے بھارتی فوج کے زیر استعمال گرائونڈ کو خالی کرنا مقامی آبادی کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے جن کا کہنا ہے کہ اسے کھیل کے میدان اور کمیونٹی مرکز کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محبوبہ مفتی کے ساتھ موجود مقامی لوگوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے کھیل کے میدان ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام کو نوجوانوں کے لئے محفوظ اور کھلی جگہوں کو یقینی بنا کر ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینی چاہیے جہاں وہ اپنی توانائی کو مثبت سرگرمیوں میںاستعمال کر سکیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی جانب سے عوامی مقامات پر قبضہ علاقے میں بھاری فوجی جمائو کا نتیجہ ہے اور کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کومسترد کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button