مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن الموسوی کی طرف سے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور

WhatsApp Image 2024-07-09 at 8.28.30 PMسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاست پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن الموسی الصفوی سے ملاقات کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملاقات کے دوران آغا حسن الموسوی الصفوی اور شاہی امام نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا۔مولانا لدھیانوی نے آغا سید حسن الموسوی مختلف مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے انجمن بین المذاہب مکالمہ کی شکل میں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔ بعد ازاں شاہی امام پنجاب نے حوزہ جامعہ باب العلم اورینٹل کالج آف لرننگ، میرگنڈ، بڈگام کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلبا اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button