مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال


سرینگر 10جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور بھارتی فوج کی طرف سے دکانداروں اور تاجروں کو اپنی دکانیں اور تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی دھمکیوں کے باوجود تاجروں نے بی جے پی لیڈروں کی طرف سے حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج کیلئے اپنی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رکھے ۔ مقبوضہ علاقے کی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
ادھر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں بھدروہ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن میں سخت کرفیو نافذ کردیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button