مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :مودی حکومت کی شعبہ تعلیم کی طرف عدم توجہی،4ہزارسے زائد سکول بند کر دیے گئے

downloadسری نگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4ہزار سے زائد سرکاری سکول بند کر دیے گئے ہیں جو مودی حکومت کی شعبہ تعلیم کی طرف عدم توجہی کی نشاندہی کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں موجود کل 23ہزار 1سو 17 سرکاری اسکولوں میں سے 4ہزار3سو 94 کو یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن کے ڈیٹا سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد میں کمی لائی گئی ہے ۔زیادہ تر پرائمری سکول متاثر ہوئے ہیں۔مقبوضہ علاقے میں پہلے 12ہزار9سو77پرائمری سکول تھے لیکن اب صرف8ہزار9سو66چل رہے ہیں۔پرائمری سکولوں کے علاقہ 329مڈل سکولوں ، تین ہائی جبکہ ایک ہائیر سیکنڈی سکول کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔حکام سکول بند کرنے کی وجہ ان میں داخلے کی صفر یا انتہائی کم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button