مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے کشمیریوں کو بنیادی ضروریات سے بھی محروم کر دیا ہے،نیشنل کانفرنس

imagesجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کشمیریوں کی بنیادی ضروریات نظر انداز کرنے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اجے کمار سدھوترا نے جموں میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش اور پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کوشدید مسائل کا سامنا ہے۔
انہوںنے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی وجہ سے لوگوں کو بجلی کے بھاری بل دینے پڑتے ہیں۔ اجے کمار سدھوترا نے کہا کہ مودی حکومت نے غرباء کیلئے زندگی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button