بھارت

برطانوی جریدے نے بھارت کی منافقانہ خارجہ پالیسی بے نقاب کردی

لندن: برطانوی جریدے” دی مڈل ایسٹ آئی“نے یہود و ہنود گٹھ جوڑ اور بھارت کی منافقانہ خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران سے دوستی کے دعوﺅں کے باوجود بھارت عملاً اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی جریدے نے بھارت کے دوغلے وزیر اعظم مودی کے ایران کے بجائے اسرائیل کیساتھ کھڑے ہونے پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ جریدے نے سوال اٹھایا کہ مودی نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے محض دو دن قبل ہی اسرائیل کا دورہ کیوں کیا؟۔بھارت ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر کئی دنوں تک مذمت کرنے سے بھی گریزاں رہا۔ برطانوی جریدے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے ابھی تک ایرانی عوام کیلئے مختصر ترین تعزیتی پیغام بھی جاری نہیں کیا۔بھارت کے مہمان ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایاگیا ، اس اقدام کو بھارتی دفاعی سفارتکاروں نے بھی اسٹریٹجک شرمندگی قرار دیا۔ماہرین کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت نے ایران کے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو، چاہ بہار بندرگاہ سے دستبرداری بھی اس کی ایک واضح مثال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button