سمینار

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے: مقررین سیمینار

WhatsApp Image 2024-08-03 at 8.04.58 PMراولپنڈی: لیگل فورم فار کشمیر اور AMBLEMسکول سسٹم نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں کشمیرکے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 05اگست 2019کو بھارت نے نہ صرف دفعہ370کو منسوخ کیا بلکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔مقررین نے کہاکہ دفعہ 370کو ختم کرنے کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیںمسلمانوںکو نشانہ بنانے اور آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے کے لیے نت نئے قوانین نافذکئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارتی حکومت دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر اس کا حصہ ہے جو درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا ظالمانہ اور غیر قانونی قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کی بھی توہین ہے۔AMBLEMسکول سسٹم کے ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل مرتضی علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو اجاگرکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button