سمینار

مقررین سیمینار کا تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ

1باغ : آزادجموں و کشمیرکے شہرباغ کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک سیمنار کے مقررین نے تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیمینار کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر یاسر عرفات عباسی نے کی جبکہ پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار کے دوران طلباء نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جبری قبضے اورنریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سید علی گیلانی شہید ،محمد اشرف صحرائی شہید ، مقبول بٹ شہید،افضل گورو شہید اور برہان وانی شہیدسمیت تمام شہدائے کشمیرکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ مقررین نے نریندرہ مودی کے دورہ کشمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ تمام تر سازشوں اورہتھکنڈوںکے باوجود کشمیری عوام کی حمایت اور ہمدردی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندرہ مودی 5اگست 2019کو کشمیری عوام سے ا ن کا وطن اور شناخت چھین کر خود کو کشمیری عوام کا بدترین دشمن ثابت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوانوں کے قاتل مودی کادس لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں اورپوری ریاست اورعوام کو محصورکرکے سرینگر تک پہنچنا ان کی کامیابی نہیں بلکہ تاریخی شکست ہے۔ مقررین نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرچکے ہیں اورانہیںبھارت سے آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو افسوس ناک قرار دیا۔سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر یاسر عرفات عباسی ، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی ، عثمان علی ہاشم ، غلام مرتضی ، فیصل فاروق شیخ اور محمد فیاض خان نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button