سمینار

گول میزکانفرنس میں بھارتی سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ یکسر مسترد

WhatsApp Image 2023-12-30 at 7.16.24 PM راولاکوٹ:  ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولاکوٹ نے ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دفعہ 370کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو یکسر مسترد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گول میزکانفرنس میں آزادکشمیرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر، جنرل سیکریٹری ،آزادکشمیر بارکونسل کے وائس چیئرمین،ضلع وتحصیل بارکے صدور،جنرل سیکرٹریز اورنمائندگان نے شرکت کی۔کانفرنس کی میزبانی بلال شکیل ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن پاکستان کے صدرتھے۔ گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ خودبھارتی آئین کے منافی ہے اور اس فیصلے کوکسی بھی طورپرقانونی نہیں کہاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے نہیںکرتا۔مقررین نے کہاکہ یہ فیصلہ بھارت کی جمہوریت اورآزادعدلیہ پر ایک طمانچہ ہے۔مقررین نے متفقہ طورپراعلامیہ جاری کیاجس میں اس فیصلے کویکسرمستردکیاگیااوراسے انصاف کاگلہ گھونٹنے کے مترادف قراردیاگیا۔WhatsApp Image 2023-12-30 at 7.16.25 PMمقررین نے کہاکہ اس فیصلے کے بعدکشمیری قوم مزیدمربوط طریقے سے اپنی تحریک چلائی گی، کشمیریوں کاحق خودارادیت کوئی نہیں چھین سکتا۔مقررین نے کہاکہ عالمی برداری کوہوش کے ناخن لینے چاہیے اوردہرامعیارترک کرنا چاہیے۔ کانفرنس سے صدرسپریم کورٹ بارآزادکشمیرراجہ سجاد،وائس چیئرمین بارکونسل راجہ ندیم،سردارظہیرالہٰی صدرعباسپور،حمادرضاخان صدرہائی کورٹ بار،میاں حلیم سیکرٹری عباسپور،طارق بشیرممبربارکونسل میرپور،حسینہ نورممبربارکونسل میرپور،ساجدہ گیلانی،شمائلہ،صداقت علی جہانگیر،عبدالرشیدچغتائی،چوہدری وسیم ،زوبیہ بدر،عظمیٰ شریں،سردارقمرالزمان ،فضل رزاق خان،چوہدری عاشق حسین،تعظیم عزیز، نثارہ عباسی،سیدعلی عمران، خالد محمود اوردیگر نے خطاب کیا۔WhatsApp Image 2023-12-30 at 7.16.23 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button