سمینار

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے: مقررین سیمینار

WhatsApp Image 2023-03-08 at 12.27.17 PMاسلام آباد08مارچ(کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
WhatsApp Image 2023-03-08 at 12.27.15 PMکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک سمینار منعقد کیاگیا ۔سیمینار کی مہمان خصوصی سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد جموں و کشمیرمہر النسا تھی۔ سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں جبکہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کشمیری خواتین پر ظلم و تشدد اور ان پرجنسی حملوں کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیاں پیش کرنے والی خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارت خواتین کی آبرریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کنن پوش پورہ سے لے کر شوپیاں کی آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی آبروریزی کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ مقررین نے کہا بھارتی فوجیوں نے کشمیری خواتین کے شوہروں کو حراست کے دوران لاپتہ یا جعلی مقابلوں میں شہید کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے حبہ نثار اور انشامشتاق سمیت سینکڑوں کشمیری خواتین اور بچیوں کو مہلک پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا اوراپنا حق خودارادیت مانگنے پر حریت رہنمائوں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت دو درجن کشمیری خواتین آج بھی بھارت اور مقبوضہ علاقے کے جیلوں میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین کو سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے والد، بھائیوں ، بیٹوں اور شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے جبری طورپرلاپتہ کردیا ہے اور انہیں اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔مقررین نے اقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کا انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائیں۔ مقررین میں کشمیری حریت رہنماء سید یوسف نسیم، شیخ عبدالمتین، بینظیر خان، راجہ خادم حسین، شیخ عبدالماجد، عمران قاضی، زاہد اشرف، دائود یوسفزئی اور امتیاز وانی شامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button