بھارت

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنما سیتارام یچوری علالت کے باعث انتقال کر گئے

نئی دلی:
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 72برس تھی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ 19 اگست سے نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں زیر علاج تھے جہاں انہیں نمونیا کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھاگیاتھا ۔سیتارام یچوری، ہندوستانی بائیں بازو کی سیاست کے ایک مضبوط لیڈر تھے۔ انہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی آئی-ایم کے پولٹ بیورو کے رکن اور 2005سے 2017 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ سینٹ سٹیفن کالج اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم تھے ۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیئریر کا آغاز سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا سے کیااور 1975 میں سی پی آئی ایم میں شمولیت اختیار کی۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button