خصوصی رپورٹ

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

اسلام آباد: مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے جموں و کشمیر کرئہ ارض پر سب سے زیادہ فوجی جمائو والاعلاقہ بن چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں زندگی کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا کہ بھارتی فوجی بے گناہ کشمیریوں کو قتل کررہے ہیں ،انہیںتشدد کا نشانہ اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے پہلے بھی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں متعدد قتل عام کیے ہیں اورمقبوضہ علاقے میں گزشتہ 35 سال کے دوران 96ہزار347کشمیری بھارتی گولیوں سے شہید ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری سات دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں اور مودی کے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ محصور اورمظلوم کشمیری عالمی برادری کی مدد کے منتظر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کو فسطائی مودی کو کشمیریوں کے خلاف جرائم سے روکنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button