کشمیری تارکین وطن

برطانیہ:سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے وفد کی لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت

لیورپول: برطانوی شہر لیور پول میں منعقدہ لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی) کے ایک وفد نے بھر پور شرکت کی ۔ چیئرمین راجہ نجابت حسین کی سربراہی میں قائم جے کے ایس ڈی ایم آئی کے وفد میں مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر اور چیئرپرسن انٹرنیشنل لابی برائے کشمیر یاسمین ڈار، پروفیسر تمور شفیق، جے کے ایس ڈی ایم آئی یوتھ ونگ کے چیئرمین ذیشان عراف اور مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر کونسلر عابد لطیف چوہان اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو بھر پور طریقے سے اٹھایا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جے کے ایس ڈی ایم آئی کے وفد نے چار روزہ کانفرنس کے دوران طانوی حکومت کی اہم شخصیات بشمول وزیر اعظم آر ٹی سر کیر اسٹارمر ، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر ، چانسلر آف دی ایکسکیور آر ٹی ریچل ریوز ایم پی، اور سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی اور حکومتی وزراءلارڈ ورنن کوکر، اینڈریو ویسٹرن ایم پی، اینڈریو گیوین ایم پی، ہمیش فالکنر ایم پی، روشنارا علی ایم پی، اور لارڈ واجد خان آف برنلے سے وغیرہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ جموںوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
راجہ نجابت حسین کہ قیادت میں جے کے ایس ڈی ایم آئی کے وفد نے بین الاقوامی سفارتی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں فلسطینی سفیر حسام زوملوت، لبنان کے سفیر رامی مرتدا، مراکش کے سفیر عزت مآب حکیم حجوئی، مصر کے سفیر شریف کامل، سعودی سفیر خالد بن سعود شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کا اصل مقصد کشمیر کاز کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنا تھا۔
جے کے ایس ڈی ایم آئی کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انکی تنظیم کشمیر کاز کیلئے عالمی سطح پر اپنی سیاسی اور سفارتی کوششوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود اردیت نہیں مل جاتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button