بھارت

بہار: ہندو تہوار کے دوران 46لوگ ڈوب کر ہلاک

پٹنہ:
بھارتی ریاست بہار میں ہندوئوں کے جیتیا تہوار کے دوران 15اضلاع میں تالابوں اور آبی ذخائر میں نہانے والے 46لوگ ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بہار کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہندو تہوار کے دوران بارش اور سیلاب کی وجہ سے مختلف اضلاع میں تالابوں اوردریائوں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعدادبڑھ کر 46ہو گئی ہے جن میں 37بچے بھی شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگ آباد میں ہوئی ہیں،جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے 10 بچے ڈوب گئے۔ برون بلاک کے اتھاٹ گائوں میں پانچ اور،مدن پور بلاک کے کوساہا گائوں میں چاربچے ڈوب کر ہلاک ہوئے ۔محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لوگوں نے جیتیاتہوار کے دوران دریائوں اور تالابوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کو نظر انداز کیاجس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈوب کر ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔بھارت میں مذہبی تہواروں کے دوران حادثات کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتیں معمول بنتا جارہاہے ۔ جولائی میں ریاست اتر پردیش میں ایک ہندو مذہبی اجتماع کے دوران بھگڈر مچنے سے کم سے کم 116 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔اسی ماہ جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 200سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button