پاکستان

چیئرمین کشمیر کمیٹی کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

ملتان:
چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرسخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رانا قاسم نون نے ملتان پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نون نے کہاکہ پاکستانی عوام ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کی مسلسل حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی مسلسل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے الحاق کے بغیر تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔رانا قاسم نون نے مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونیوالے حالیہ انتخابی ڈھونگ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں کشمیری عوام کی خواہشات کی توہین قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کا جینا محال کررکھا ہے ۔حریت رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی کا ذکر کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے انکشاف کیا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان بھارت اور کشمیر کی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button