بھارت

بہار:سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آنے والا بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر سیلابی پانی میں پھنس گیا

نئی دلی:
بھارتی افواج کی نااہلی اور غیر پیشہ وارانہ صلاحیت کی وجہ سے حادثات ایک عام بات ہیں ۔ایک تازہ واقعے میں ریاست بہار میں سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پائلٹ کی نااہلی کی وجہ سے سیلابی پانی میں پھنس گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقے مظفر پور میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا تھا۔تاہم دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے سیلابی پانی میں ہیلی کاپٹر کو لینڈ کیا جس سے وہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ ضلع مظفرپور میں سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث سیلاب سے بھرے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے آنے والے ہیلی کاپٹر میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار سوار تھے تاہم انہیں مقامی لوگوں نے سیلابی پانی سے بچایا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر نصف سے زیادہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اورمقامی لوگ ہیلی کاپٹر کو سیلابی پانی سے نکالنے کیلئے بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں ۔سیلابی پانی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے سامنے کے شیشے اور پروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ انجن سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اسٹارٹ نہیں ہو رہا ہے.

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button