مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستانی شہری سے شادی کرنے پر بھارتی پیراملٹری اہلکار نوکری سے برطرف

جموں:بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کو پاکستانی شہری سے اپنی شادی چھپانے کے الزام پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورس کے حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 41بٹالین کے کانسٹیبل منیر احمد کو ایک پاکستانی شہری سے شادی کرنے اور اس کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود جان بوجھ کر اسے پناہ دینے پر ملازمت سے فوری طورپر برطرف کر دیا گیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد طبی یا انسانی بنیادوں سے قطع نظر تمام پاکستانی شہریوں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا۔






