مظاہرے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جمعہ کوگستاخانہ بیان کے خلاف احتجاج کی اپیل

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلامۖکے بارے میں گستاخانہ بیان کے خلاف 11اکتوبرکو نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام اور علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ بھارت میں ہندوتوا جنونیوں کے ہاتھوں توہین مذہب کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کے لیے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں۔
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حریت کانفرنس کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے ہندوپجای کے بیان کو دنیا بھر کے مسلمانوں پر حملہ قرار دیا ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اورنفرت انگیزواقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف ایک متحد موقف کی ضرورت پر زور دیا۔احتجاجی مظاہروں کا مقصد ایک واضح پیغام دینا ہے کہ مسلمان اس طرح کی ہزہ سرائیوںکو ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button