لداخ

دہلی: سونم وانگچک کی ساتھیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال جاری

دہلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک اور ان کے ساتھیوں کی بھارتی دارلحکومت دہلی میں مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال مسلسل جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وانگچک اور ان کا گروپ بھارتی دارالحکومت میں لداخ بھون کے داخلی دروازے کے قریب بھوک ہڑتال کر رہا ہے ۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کا پانچواں روز ہے ۔ انہوںنے لداخ کیلئے چھٹے شیڈول کا درجہ اور دیگر مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال اتوار کی سہ پہر شروع کی تھی۔
وانگچک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے کسی نمائندے نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔ وانگچک سمیت بھوک ہڑتال میں کل 25 افراد حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button