مقبوضہ جموں و کشمیر
پی ڈی پی 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپرمناتی رہے گی ، محبوبہ مفتی
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 31 اکتوبر(یونین ٹیریٹری کے یوم تاسیس)کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک یوم سیاہ کے طورپر مناتی رہے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو بتانا چاہتی ہوں کہ کشمیری عوام خاص طور پر پی ڈی پی کے لیے آج کا دن یوم سیاہ ہے۔ ہم اس دن کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے ۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو ایک تجربہ گاہ بنادیا ہے ۔