بھارت

امرتسر: نائب وزیر اعلیٰ پر فائرنگ

امرتسر: بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل آج اس وقت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جب امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میںایک شخص نے ان پر اس وقت گولی چلائی جب وہ ”سیوا“ کر رہے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملزم کی واقعے کی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہونے والی ویڈیو کی مدد سے شناخت کر لی گئی ہے ۔ ویڈیو میںنارائن سنگھ چورا نامی ملزم کو وہیل چیئر پر بیٹھے سکھبیر سنگھ بادل پر پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائرنگ میں نائب وزیر اعلیٰ محفوظ رہے۔گولی دیوار پر جالگی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button