آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے ا سپیکرکاکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر

مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ا سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل اورغیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لطیف اکبر نے آج مظفرآباد میں ینگ پارلیمنٹرینز فورم (YPF)کے ایک وفد سے ملاقات میں نوجوان ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اٹھائیں ۔وائی پی ایف کی صدر اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کی زیر قیادت وفد میں پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری کے علاوہ ارکان اسمبلی عبدالقادر گیلانی، راجہ اسامہ اشفاق، کرن ڈار اور ڈاکٹر شائستہ جدون شامل تھے۔ .چوہدری لطیف اکبر نے کشمیر کاز کے لیے مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان میں آنے والی ہر حکومت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پاکستانی رہنمائوں کاموقف کئی دہائیوں سے یکساں رہا ہے اور وہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی مسلسل وکالت کرتے رہے ہیں۔لطیف اکبر نے کہا کہ یہ حمایت اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے امید اور تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے ایک کلیدی اتحادی کے طور پرخطے میں امن اور انصاف کے حصول میں پاکستان کے کردارکو اجاگر کیا۔وائی پی ایف کے وفدکو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی بریفنگ دی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button