آزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکتا ہے: صدر آزادکشمیر

اسلام آباد: آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغا م میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 28مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا توازن برابر ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس سے قبل بھی مسئلہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکی ہیں جو غیر روایتی تھیں لیکن اگر خدانخواستہ اب جنگ ہوتی ہے تو یہ ایک ایٹمی جنگ ہو گی جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اس وقت کے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھاجبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی لائی جس کی بدولت آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ لہذا عالمی برادری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے جامع اور پائیدار حل کے لئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو مذاکرات میں شامل کیاجائے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button