نئی دلی :ششی تھرور کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر حکومت پر کڑی تنقید
منی پور :بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے دارلحکومت نئی دلی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے میں ناکامی پر بھارتی حکومت پرکڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ششی تھرور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ نئی دلی میں ہوا کا معیار ڈھاکہ سے تقریبا پانچ گنا زیادہ خراب ہے، جو عالمی سطح پر دوسرا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا دلی کوبھارت کا دارالحکومت رہنا چاہیے۔ششی تھرور نے پوسٹ میں نئی دلی میں ہوا کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے کانگریس کی ماضی کی کوششوں کاذکر بھی کیا ۔نئی دلی میں شدید سموگ اورہواکے معیار کا شدید آلودہ ہونے پر اوربہتری کیلئے کوئی اقدامات نہ کرنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ ششی تھرور نے کہاکہ حکومت پالیسیوں کے باعث دارلحکومت نئی دلی ہر سال تین ماہ کیلئے لوگوں کیلئے ناقابل رہائش بند گیاہے۔