بھارت

بھارت: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دلی کے وزیر اعلیٰ کجریوال کو گرفتار کر لیا

2620843-kejriwal-1711042081-839-640x480نئی دلی: بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کو جمعرات کو رات 9بجے دلی شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی انہیں گرفتار کر کے اپنے دفتر لے گئی اور بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے تقریبا2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر حراست میں لیا گیا۔کہا جا رہا ہے کہ ای ڈی نے کجریوال کو اس معاملے میں تحقیقات کیلئے پیش ہونے کے لیے نو مرتبہ سمن جاری کیے تھے لیکن وہ حاضر نہ ہوئے ۔دلی ہائیکورٹ کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری سے تحفظ کی کیجریوال کی درخواست مستر د ہونے کے چند گھنٹے بعد ای ڈی کی ٹیم گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ ک
یجر یوال کے وکیل نے انکی گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ عدالت عظمی میں انکی عرضداشت کی سماعت آج ہو گئی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے میں اب تک عام آدمی پارتی کے سینئر رہنما اور نئی دلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا اور دیگرکئی افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔عام آدمی پارٹی نے کیجریوال کی گرفتاری پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دلی کے بدستور وزیر اعلیٰ رہیں گے خواہ انہیں جیل سے ہی حکومت کیوں نہ چلانی پڑے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button