بھارت

بھارت بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سے اپنی بقاء کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے:سابق آئی اے ایس افسر

نئی دہلی: انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر اوے شکلا نے کہا ہے کہ بھارت بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سے اپنی بقاء کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے جسے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی فروغ دے رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اوے شکلا نے ایک مقامی نیوز براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے بی جے پی کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جن کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک ایک معمول بن چکا ہے۔شکلا نے کہا کہ بھارت کی تقریبا 40فیصد آبادی میں مسلم دشمن جذبات پنپ رہے ہیں ۔ انہوں نے عدم برداشت کی اس بڑھتی ہوئی لہر کو چیلنج کرنے یا اس کا مقابلہ کرنے میں میڈیا، عدلیہ اور حکومت سمیت اہم اداروں کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے بی جے پی کی انتخابی حکمت عملیوں کی مذمت کی، خاص طور پر مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں جہاں انتخابی بیانات میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔اوے شکلا نے بی جے پی لیڈروں کے اشتعال انگیز نعروں کوتشدد بھڑکانے کی ترغیب قرار دیا اور جھارکھنڈ میں پارٹی کے متنازعہ انتخابی اشتہار پر تنقید کی جس میں مسلمانوں کو ہندوئوں کے گھروں پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ انہوں نے اشتہار کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کی بھی مذمت کی۔شکلا نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس خطرناک بیانیے کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ہے جس طرح وہ مسلمانوں کو درانداز قرار دینے کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیانیے کو روکنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی خاموشی سے حکومت کی تفرقہ انگیز بیان بازی کو چیلنج نہیں کیا جاسکاہے۔اوے شکلا نے خبردار کیا کہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی پسماندگی بالآخر ملک کو خطرناک راستے پر دھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا مستقبل سیاسی قیادت میں تبدیلی پر منحصر ہے لیکن مستقبل قریب میں اس طرح کی تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button