مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370کی منسوخی نے کشمیریوں کی ہر معاملے سے بے دخلی کی راہ ہموار کی۔وحید پرہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک کے رہنما وحید پرہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کی ہر ایک معاملے سے بے دخلی کی راہ ہموار کی اور حکام کے دہرے معیار کوباقاعدہ ایک ادارہ جاتی شکل دے دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میںجموں خطے میںپوسٹ گریجویٹ میڈیکل پروگراموں میں غیر مقامی بھارتی امیدواروں کے لیے 13 نشستیں مختص کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکام کے دوہرے معیار کا واضح عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں ہندوو¿ں کے لیے اقلیتی حیثیت کے تحت مخصوص اقدامات کیے جا رہے ہیںجبکہ وادی کشمیر میں مسلمانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے واضح چیلنجوں کے باوجود ایسا کچھ نہیں کیا جا رہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button