مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: بھارتی فوجیوں نے دو افراد گرفتار کر لیے

جموں19 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع راجور ی میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حراست میں لیے گئے افرا کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ ضلع کے علاقے نوشہرہ کے رہائشی ہیں۔ ان میں سے ایک بھارتی فوج میں مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا۔ انہیں ایس ایچ او راجوری کی سربراہی میں فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا۔ ان پر بھارتی فوج اور دیگر فورسز کی خفیہ معلومات کی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button