مقبوضہ جموں و کشمیر

وقف ایکٹ میں ترامیم سے وقف املاک کی خودمختاری متاثر ہو گی، ایم ایم یو

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو)نے وقف ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ترامیم سے وقف املاک کی خود مختاری کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم ایم ایم یو نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مجوزہ وقف ترامیم نے کشمیریوں میں بھی سخت اضطراب کو جنم دیا ہے ، ان ترامیم سے مقبوضہ علاقے میں مسلم کیمونٹی کی فلاح و بہبود اور خود مختاری پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button