مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کیخلاف جرائم کی مذمت

index

اسلام آباد18اکتوبر(کے ایم ایس)
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے جعلی مقابلوں،مسلسل فوجی محاصرے ،گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں،کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سکیورٹی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ترجمان نے کہ ہم بھارت کے جاری پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی کیلئے مقامی اور جائز جدوجہد کودہشت گردی کا نام دیکر بدنام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کو کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹے فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کے ٹریک ریکارڈ کے بارے میں خبردار کرتا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے کر کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے آر ایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ سازش کی بھی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بند ، کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈے سے گریز ، مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کے مطابق آئی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کا حق استعمال کرنے دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button