مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آبادمیں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ شب ضلع کے علاقے متان میں گشت کے دوران سی آر پی ایف کی B/96بٹالین کااہلکار آزاد احمد نجاردل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گیا ۔ اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔