بھارت

کسانوں کے نئی دلی چلومارچ کے روکنے کیلئے شمبھو بارڈر پر سیکورٹی مزید سخت

امبالہ: بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے کسانوں کی طرف سے دلی چلو مارچ کی کال کے پیش نظر شمبھو کے مقام پر پنجاب کی سرحد پرسیکورٹی کو سخت کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکومت اور کسانوں کے درمیان فصلوں کی کم سے کم قیمت کی ضمانت ، قرض کی معافی اوردیگر مطالبات پر جاری مذاکرات میں تعطل کی وجہ سے سرحد رواں سال فروری سے بند ہے۔سرحد پر بڑی تعداد میں بھارتی پولیس اورپیراملٹری اہلکار تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ، کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سیکورٹی کے کئی حصار ،رکاوٹیں اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں۔ آئی جی پولیس امبالہ سباش کبیراج اور ایس پی امبالہ سریندر سنگھ بھوریا سمیت سینئر پولیس حکام نے شمبھو بارڈر پر سیکورٹی کا جائزہ لیا۔بلدیو نگر فلائی اوور اور شمبھو ٹول پلازہ سے 500میٹر آگے رکاوٹیں، جنہیں گزشتہ ماہ ہٹا دیا گیا تھا،کو دوبارہ لگا دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button